عمران خان نے مہنگائی کے خلاف  ملک گیر احتجاج کی کال دیدی  

16 Jun, 2022 | 08:43 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قوم اتوار کی رات 9 بجے ملک گیر احتجاج کے لیے نکلے۔ اس تماشے کے خاتمے کے لیے سب کو باہر نکلنا ہوگا ورنہ مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔

 انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اتوار کی رات 10 بجے قوم سے مخاطب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں مزید بڑھائی گئی ہیں جس پر بات کرنا  اور لائحہ عمل دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں بحیثیت قوم کیا کرنا چاہیے۔ کیا ہمیں خاموش بیٹھنا چاہیے یا آواز اٹھانی چاہیے؟

 سب کو کہہ رہا ہوں کہ دیکھتے رہیں، تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جو بھی سازش ہوئی، تحریک عدم اعتماد سے ہوئی۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان سب ایک ہی بات کررہے تھے۔

 سب نے ایک ہی بات کی مہنگائی، میڈیا بھی ان کی پشت پر کھڑا تھا۔ ہمارے لوگ لوٹے بنے اور ہمارے اتحادی بھی چھوڑ گئے۔ سب نے کہا بہت مہنگائی ہوگئی ہے ہم حلقوں میں نہیں جا پارہے۔ انہوں نے کہا کہ آج قوم کے سامنے حقائق رکھنا چاہتا ہوں۔ اللہ کا وعدہ ہے سچ سامنے آئے گا، سچ چھپتا نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں