ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کتنا اضافہ کر دیا؟جان کرہوش اڑ جائیں گے  

16 Jun, 2022 | 08:10 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی کرائے بڑھا دیے۔

 تفصیلات کے مطابق پٹرول و ڈیزل کی قیمت بڑھنے کیساتھ ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا،لاہور سے مختلف شہروں کے کرائے میں 50 روپے سے 300 روپے،لاہور سے بھکر کرایہ میں 200 روپے ،لاہور سے چکوال کرایہ میں 100 روپیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

 لاہور سے فیصل آباد کے کرایہ میں 50 روپیہ،لاہور سے جھاوریاں کرایہ 100 روپے ،لاہور سے ناروال، ظفروال 100 روپے ، لاہور سے ملکوال 200 روپے،لاہور سے چنیوٹ 50 روپے اضافہ کے بعد کرایہ600 روپے،لاہور سے سیالکوٹ کرایہ میں 100 روپیہ اضافہ کے بعد کرایہ 600 ہوگیا۔ 

لاہور سے سرگودھا کرایہ 900 روپے ،لاہور سے ملتان کرایہ میں 100 روپیہ اضافہ نیا کرایہ 1100 روپے،لاہور سے بہاولپور کرایہ 100 روپے اضافہ کے بعد نیا کرایہ 1200 روپیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں