پیاسے کبوتر نے بھی ڈولفن بلا لی ،دلچسپ ویڈیو وائرل

16 Jun, 2022 | 05:56 PM

Abdullah Nadeem

حسن خالد: گرمی کی شدت کے باعث انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندے بھی بے حال ہوگئے۔

گرمی کی شدت میں ایک پیاسا کبوتر پانی کی تلاش میں ڈولفن ٹیم کے پاس مدد کے لیے پہنچ گیا۔کبوتر پیاس کی شدت میں ڈولفن اہلکاروں کی بائیک پر آکر بیٹھ گیا۔

ڈولفن ٹیم نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیاسے کبوتر کو پانی پلایا۔پیاسے کبوتر نے نہایت سکون کے ساتھ پانی پیا ،جس کے بعد اسے آزاد کردیا گیا۔ایس پی ڈولفن کاکہنا ہے کہ ڈولفن ٹیم نے پیاسے کبوتر کو پانی پلا کر کمیونٹی پولیس کی مثال قائم کردی ہے۔دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ چند برسوں سے غیر معمولی گرمی معمول بنتی جا رہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ماحولیاتی تبدیلی اور درختوں کی کمی ہے۔

مزیدخبریں