حسن خالد: گرمی کی شدت کے باعث انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندے بھی بے حال ہوگئے۔
گرمی کی شدت میں ایک پیاسا کبوتر پانی کی تلاش میں ڈولفن ٹیم کے پاس مدد کے لیے پہنچ گیا۔کبوتر پیاس کی شدت میں ڈولفن اہلکاروں کی بائیک پر آکر بیٹھ گیا۔
ڈولفن ٹیم نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیاسے کبوتر کو پانی پلایا۔پیاسے کبوتر نے نہایت سکون کے ساتھ پانی پیا ،جس کے بعد اسے آزاد کردیا گیا۔ایس پی ڈولفن کاکہنا ہے کہ ڈولفن ٹیم نے پیاسے کبوتر کو پانی پلا کر کمیونٹی پولیس کی مثال قائم کردی ہے۔دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
گرمی کی شدت کے باعث انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندے بھی بے حال
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) June 16, 2022
ایک پیاسا کبوتر پانی کی تلاش میں ڈولفن ٹیم کے پاس مدد کے لیے پہنچ گیا۔۔
کبوتر پیاس کی شدت میں ڈولفن اہلکاروں کی بائیک پر آکر بیٹھ گیا۔جسے پانی پلایا گیا اور چھوڑ دیا گیا#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/elQZJxIbZW
خیال رہے کہ گزشتہ چند برسوں سے غیر معمولی گرمی معمول بنتی جا رہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ماحولیاتی تبدیلی اور درختوں کی کمی ہے۔