تاجر برادری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

16 Jun, 2022 | 04:09 PM

شہزاد خان: تاجر برادری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا، تاجر قائدین خالد پرویز،سردار اظہر سلطان ،شیخ عابد حسین کہتے ہیں سبزیوں،پھلوں اوربنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوجائے گا،مخلوط سرکار ہوش کے ناخن لے۔

گزشتہ رات حکومت نے اچانک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بم چلایا، جس کے بعد مہنگائی کے ہاتھوں ستائی بزنس کمیونٹی چیخ اٹھی۔

تاجر قائدین کا کہنا ہے کہ سبزی اور فروٹ منڈیوں میں اشیا کی ترسیل کیلئے گڈز ٹرانسپورٹرز کے کرائے بڑھ جائیں گے،پبلک ٹرانسپورٹس کے کرائے بھی بڑھ جائیں گےجس کی وجہ سے مختلف اشیا مزید مہنگی ہوجائیں گی۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے متوسط اور نچلے طبقے کو کچل کر رکھ دیا ہے،مہنگائی مارچ نکالنے والی حکومت نے عوام کا مارچ نکال کر رکھ دیا ۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ،  پیٹرول 24 روپے ،  ڈیزل 59 روپے، لائٹ ڈیزل 39.16 روپے اور مٹی کا تیل 39.49 روپے فی لیٹر مہنگا کیا  گیا۔ 

مزیدخبریں