ویب ڈیسک: مکیش امبانی کی حمایت یافتہ ایک وینچر(viacom18) نے انڈین پریمیئر لیگ(IPL)کو نشر کرنے کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے ہیں، جو کہ دنیا کی سب سے قیمتی اسپورٹس لیگز میں سےایک ہے۔
رپورٹ کے مطابق Viacom18 پیراماؤنٹ اور ریلائنس انڈسٹریز کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے جس نے 3.5 بلین ڈالرزمیں سٹریمنگ کے حقوق حاصل کیے ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ "اپنے آغاز سے ہی آئی پی ایل ترقی کی طرف گامزن رہا ہے۔ فی میچ ویلیو کے لحاظ سے آئی پی ایل اب دنیا کی دوسری سب سے زیادہ مقبول کھیلوں کی لیگ ہے۔
یاد رہے کہ مکیش امبانی تقریباً 100 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ ایشیا کے سب سے امیر آدمی ہیں۔ انہیں تیل کا کاروبار وراثت میں ملا لیکن برسوں سے وہ ٹیکنالوجی، صاف توانائی اور دیگر شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔