پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ، عدالت سے بڑی خبر آگئی

16 Jun, 2022 | 01:36 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔

ذرائع  کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست میں اوگرا، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا،کومتی اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، لہذا عدالت اس اضافے کو کالعدم قرار دے۔  

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ،  پیٹرول 24 روپے ،  ڈیزل 59 روپے، لائٹ ڈیزل 39.16 روپے اور مٹی کا تیل 39.49 روپے فی لیٹر مہنگا کیا  گیا۔ 

مزیدخبریں