گاڑی میں اپنے مالک کے ساتھ زندگی گزارنے والی 47 بلیوں کو ریسکیو کرلیا گیا

16 Jun, 2022 | 01:24 PM

Abdullah Nadeem

 وٰیب ڈیسک: امریکی ریاست مینیسوٹا  میں  شدید گرمی میں کھڑی ایک گاڑی سے تقریباً 47 بلیوں کو بچالیا گیا ہے۔

 جانوروں کی فلاح و بہبود کرنے والے ادارے کے کارکنوں کے مطابق بلیاں گاڑی میں اپنے مالک کے ساتھ رہ رہی تھیں، جس کے بارے میں یہ   پتا چلا کہ حال ہی میں وہ اپنے گھر سے  بے گھر ہو گیا تھا۔ وہ اپنی بلیوں سے بہت محبت کرتا تھا جس کی وجہ سے   انہیں پیچھے نہیں چھوڑنا چاہتا تھا۔ وہ اس کے لیے بلکل اپنے بچوں جیسی تھیں۔

  یہ واقعہ 14 جون بروز منگل پیش آیا جب  علاقے کا درجہ حرارت    32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔گاڑی کے اندر درجہ حرارت بہت زیادہ تھا۔لیکن گرمی کے باوجود زیادہ تر بلیاں  جن کی عمر ایک سال سے کم اور 12 سال سے زیادہ تھی  صرف انہیں  معمولی سے طبی مسائل درپیش آئے۔

مزیدخبریں