مہنگائی اور عدم برداشت کے باعث گھرانے اجڑنے کےکیسزمیں اضافہ

16 Jun, 2022 | 12:56 PM

ملک اشرف

ملک اشرف:مہنگائی اور عدم برداشت کے باعث گھرانے اجڑنے اور بچوں کے عدالتوں میں حوالگی کیسز کے رحجان میں اضافہ ہواہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں تین بچوں کے حوالگی کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے تین بچے باپ کی تحویل سےلے کر ماں کے حوالے کردئیے ،دو کم سن بیٹیوں اور ایک بیٹے کا ماں کے ساتھ جانے سے انکار,بچے باپ کے ساتھ جانے کے لئے چیخ و پکار کرتے رہے ۔ ماں اپنے بھائیوں کے ہمراہ بچوں کو زبرستی ساتھ لے گئی۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سدرہ جمشید کی درخواست پر سماعت کی , درخواست گزار خاتون کی جانب سے رانا مقصود احمد خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خاتون کی محمد سرور سے شادی ہوئی ، شادی کے بعد تین بچے پیدا ہوئے ،خاوند گھر چلانے کے لئے خرچہ نہیں دیتا تھا۔گھریلو ناچاقیوں اور خرچہ نہ ملنے سے تنگ آکر گھر جھوڑ دیا ۔خاوند نے دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ملنے کی اجازت بھی نہیں دیتا۔

درخواست گزار خاتون کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت بچوں کو باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ بچوں کے باپ کی جانب سے عدالت مءں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کی بیوی خود ہی گھر اور بچے چھوڑ کر چلی گئی ۔بچے بھی اپنی ماں کے پاس نہیں رہنا چاہتے ۔مجھے ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں