پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،اساتذہ نے بڑامطالبہ کردیا

16 Jun, 2022 | 12:40 PM

جنیدریاض

جنیدریاض:پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکےبعداساتذہ نےحکومت سے بڑامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے کے بعداساتذہ نے بڑامطالبہ  کیا ہے۔اساتذہ نے کنوینس الاونس میں 100 فیصد اضافہ کا مطالبہ کردیا۔

گریڈ 16 تک اساتذہ کو ماہانہ 3500 روپے تک کنوینس الاونس ملتا ہے۔گریڈ 17 سے 18 تک چھ ہزار روپے تک ماہانہ ادا کیا جاتا ہے۔گریڈ 19 سے 21 تک دس ہزار روپے تک ماہانہ الاونس ملتا ہے۔اساتذہ نے کنوینس الاونس دوگناہ کرنے کا مطالبہ کردیا.

اساتذہ نے کنوینس الاونس میں اضافہ نہ کرنے پر شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

مزیدخبریں