برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ، فی کلو ریٹ جانیے

16 Jun, 2022 | 12:02 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق 19 روپے فی کلو اضافے سے گوشت کی سرکاری قیمت 426 روپے فی کلو مقررکردی گئی۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 286 روپے جبکہ پرچون ریٹ 294 روپے فی کلو  مقرر کردیا گیا۔

دوسری جانب گرمیوں میں بھی انڈوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 180 روپے فی درجن ریٹ برقرارہے۔انڈوں کی پیٹی 5280 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

مزیدخبریں