وزیراعلیٰ پنجاب نے پالیسی سے ہٹ کر ہونیوالے تبادلوں کا نوٹس لے لیا

16 Jun, 2022 | 12:00 PM

قیصر کھوکھر

(قیصر کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب نےمحکمہ سکولز ایجوکیشن میں ای ٹرانسفر سے ہٹ کر ہونیوالے تبادلوں کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے محکمہ سکولز ایجوکیشن میں ای ٹرانسفر سے ہٹ کر ہونیوالے تبادلوں کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وزیر سکولز ایجوکیشن کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا , اس حوالے سے سیکرٹری ایکسائز صائمہ سعید کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق پالیسی سے ہٹ کر ہونیوالے محکمہ سکولز کے تمام تبادلوں کی انکوائری کی جائے گی،  ایوان وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو انکوائری کی ذمہ داری دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی آج یہ نوٹس جاری کردے گا۔
 

مزیدخبریں