ڈالرکوبریک نہ لگ سکی،مزیدمہنگاہوگیا

16 Jun, 2022 | 11:44 AM

ویب ڈیسک:آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر اور زرِ مبادلہ میں کمی کے باعث روپے پر دباؤ میں اضافہ جاری ہے۔

کاروباری دن کی ابتداء میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے اڑان بھرنی شروع کر دی.:انٹربینک میں امریکی ڈالر1 روپے 29 پیسے مہنگا ہوگیا.ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر 207 روپے 75 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا  .

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 206.46 روپے پر بند ہوا تھا .نئی حکومت آنے کے بعد اب تک انٹربینک میں ڈالر 25 روپے 74 پیسے مہنگا ہوچکا ہے .12 اپریل 22 کو انٹربینک میں ڈالر 182.01 روپے پر تھا .درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی روپے کو لے ڈوبی ہیں۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 1روپے 15 پیسے کے اضافے سے 205 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 40 پیسے اور قیمتِ فروخت 1روپے 30 پیسے کے اضافے سے 205 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 206 روپے 80 پیسے ہو گئی تھی۔

بدھ کو یورو کی قیمت میں 3 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارہ کے آغاز میں 100 انڈیکس 93 پوائنٹس کمی سے 41345 ہے۔

مزیدخبریں