قذافی بٹ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے 40 فیصد کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔جنرل سیکرٹری نبیل طارق کا کہنا ہے کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کارروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے کارروبار بند ہو گئے ہیں۔
لاہور سے کراچی کا کرایہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ دس ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 60 ہزار سے 80 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے پشاور کا کرایہ 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مانسہرہ کا کرایہ 55 ہزار سے بڑھا کر 70 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے ملتان کا کرایہ 40 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ ایک لاکھ دس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 40 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔