پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر وزیراعظم کااہم بیان آگیا

16 Jun, 2022 | 09:52 AM

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی حکومت کی ڈیل کی تفصیلات سے جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔ہم بہت جلد معاشی مشکلات سے نکلیں گے۔

مزیدخبریں