ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادل کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

weather situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور:محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں بادل برسیں گے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں کل سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کی پیش نظر بالائی علاقوں میں بارش اور میدانی علاقے گرم رہنے کے امکانات ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کی توقع ہے۔

آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔صوبہ پنجاب راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آ ندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔