حکومت نےپٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرادیا

16 Jun, 2022 | 09:20 AM

سٹی 42:وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں پر صارفین کے ریلیف کو ختم کر دیا .

تفصیلات کے مطابق شہباز حکومت نے مہنگائی سے ستائےعوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔حکومت نے بجلی کے بلوں پر صارفین کے ریلیف کو ختم  کرنے کااعلان کردیا ہے۔

پاور ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں ریلیف ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر نے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ماہ سے بجلی کے بلوں پر ریلیف نہیں دیا جائیگا۔

خیال رہے کہ سابق حکومت نے بجلی کے صارفین کو پانچ روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔پانچ روپے فی یونٹ کے حساب سے صارفین کو بلوں میں ریلیف دیا جا ریا تھا۔

مزیدخبریں