تحریک انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر پر فائرنگ ؛فوٹیج منظر عام پر آگئی

16 Jun, 2021 | 11:47 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم افراد کا فورڈ یارڈ کیفے پر حملہ,13 سے 14 نامعلوم افراد نے حملہ کیا،حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی، جس کے مطابق حملہ آوروں نے تحریک انصاف کے کارکن گلریز اقبال پر بھی فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں 13سے14 نامعلوم افراد کا فورڈ یار ڈ کیفے پر حملہ کردیا،نامعلوم افرادکی کیفےپرحملہ کرنےکی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی،حملہ آوروں نے تحریک انصاف کے کارکن گلریز اقبال پر بھی فائرنگ کی،گلریز اقبال تحریک انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے صدر ہیں،واقعہ کا مقدمہ 13 سے 14 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں درج کرلیا گیا۔

یف آئی آر کےمتن کے مطابق حملہ آوروں نے ہاتھوں میں اسلحہ،ڈنڈے اٹھا رکھے تھے،نامعلوم افراد نے کیفے میں توڑ پھوڑاور فائرنگ کی،حملہ آور 6 سے 7 موٹر سائیکلوں پر آئے، پولیس کا کہناتھا کہ فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی،جلد گرفتار کر لیں گے۔

مزیدخبریں