(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اداکارہ ومیزبان جویریہ سعود کا شمار ان اداکاؤں میں ہوتا جنہوں نے اپنے کیریئر کے شروع سے مسلسل جدوجہد کرتےاپنی پہچان بنائی، اپنی اداکاری کو احسن طریقے سے اداکیا،اداکارہ نے اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں مگرصارفین نے اس پر تنقید کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے شوبز کی دنیا میں قدم رکھتےمتعدد ایسے ڈرامے کئے جن میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا اور اس اعتراف میں ان کو انعامات سے بھی نوازاگیا، اداکارہ جویریہ سعود اب کم ہی شوبز سرگرمیوں کا حصہ بنتی ہیں، اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی کچھ تصاویر شیئر کیں جس کو کچھ سوشل میڈیا نے پسند کیا جبکہ اکثریت نے اس پر تنقید کی۔
تصاویر میں جویریہ اور سعود کی بیٹی جنت کو نئے اور غیر معمولی ہیئر لک میں دیکھا جاسکتا ہے،اداکارہ کی بیٹی جنت کی تصاویر میں ان کا ہیئر سٹائل تبدیل کیاہوا ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوتے کسی نے ان کے نئے ہیئر لک کو معصومیت چھن جانے کی وجہ قرار دیا تو کسی نے انہیں بڑی عورتوں سے تشبیہ دی۔
ایک صارف کا کہناتھا کہ چھوٹی بچی ہے اور ایسے تجربوں سے اپنی معصومیت کم کررہی ہے،نینا خان نامی صارف نے افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی پیاری بچی تھی ، کیا ہوگیا ہے جبکہ عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ بچے معصوم ہی اچھے لگتے ہیں ایسے فیشن بچوں کے لیے نہیں ہیں، علاوہ ازیں ایک اور صارف نے جنت کو بڑی عمر کی عورت قرار دے دیا۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram