(اکمل سومرو)اے لیول اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو فائنل رزلٹ کے بغیر ہی انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں عارضی داخلے دینے کا فیصلہ، طلباء کو انٹری ٹیسٹ میں بھی شمولیت کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اے لیول کے طلباء کو انجینئرنگ اداروں میں داخلوں کے لئےانٹری ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے طلباء بھی اس پالیسی سے مستفید ہوں گے، امتحانی نتائج کے منتظر انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے طلباء کو یونیورسٹیوں میں عارضی داخلے ملیں گے، انجینئرنگ یونیورسٹیز پروویژنل ایڈمیشن دینے کی پاپند ہوں گی۔
مزید پڑھئے: پی ایچ ڈی کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر، ایچ ای سی نے بڑی اجازت دیدی
پاکستان انجینئرنگ کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کا عارضی داخلوں کی پالیسی پر اتفاق کیا ہے، انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے طلباء کے داخلوں کی کنفرمیشن حتمی نتائج کے اعلان پر ہوگی، لاہور سمیت ملک بھر کی انجینئرنگ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو داخلہ پالیسی سے آگاہ کر دیا گیا۔
یادرہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے منہاج یونیورسٹی کو 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کی اجازت دے دی ہے، انٹرنیشنل ریلیشنز، ریاضی، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس اور اردو میں پی ایچ ڈی کی اجازت دی گئی ہےجبکہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، اسلامیات اور ایجوکیشن کے مضامین میں بھی پی ایچ ڈی ڈگریوں کی اجازت دی گئی ہے۔
پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا کہتے ہیں کہ ہر مضمون میں تین پی ایچ ڈی اساتذہ کی بنیادی شرط مکمل ہے، پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے ایچ ای سی کی پالیسی پر عمل کریں گے۔ منہاج یونیورسٹی رواں سال مذکورہ 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کے داخلے کرے گی۔ تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔