ٹریفک پولیس ان ایکشن، چالان تو اب ضرور کٹے گا

16 Jun, 2021 | 07:20 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: ٹریفک کا نظام چلے نہ چلے، چالان پہ چالان ضرور کٹے گا،ٹریفک پولیس کو اگلے مالی سال میں 3 ارب 90 کروڑ کے چالان کا ہدف دے دیا گیا،  ٹریفک پولیس نے اندھا دھند چالان کی فل ڈریس ریہرسل شروع کر دی۔

ٹریفک پولیس نے بہانے بہانے پہ چالان کرنے کا تہیہ کر لیا۔ اگلے مالی سال میں عوام کی جیبوں سے 3 ارب 90 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جس کیلئے فل ڈریس ریہرسل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سٹی فورٹی ٹو کے پروگرام نیوز نائٹ میں چالانوں میں تیزی کا معاملہ اٹھایا گیا۔ چالان پالیسی پر اس قدر سختی سے عمل ہو رہا ہے کہ احتجاج کرنے والا مار بھی کھائے گا اور چالان بھی کٹوائے گا۔

دوسری طرف سیف سٹیز کے کیمروں سے جرائم پیشہ افراد تو نہیں پکڑے جا رہے۔ دھڑا دھڑ چالان ضرور کاٹے جا رہے ہیں۔ سیف سٹیز کے ذریعے 66 کروڑ سے زائد کے جرمانوں کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا جتنا فوکس جرمانے کرنے پر ہے اتنا سہولتیں دینے پر ہوتا تو بہت سے مسائل حل ہو چکے ہوتے۔ 

مزیدخبریں