سٹی42 :چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب لاہور میں اجلاس ،چیئر مین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کا کہنا ہےکہ سچ کو سچ کہنا آج مشکل کام ہے،بدعنوانی ملکی ترقی کی راہ میں سب بڑی رکاوٹ ہےنیب نے کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین کیا ہے؛ جو کرے گا وہ بھرے گا بھی۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل، ورلڈ اکنامک فورم اور دیگر بین الاقوامی اداوں نے نیب کے کام کی تعریف کی۔چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نےدورہ لاہور کےدوران نیب لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ چیئر مین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کا کہنا ہےکہ سچ کو سچ کہنا آج مشکل کام ہے،بدعنوانی ملکی ترقی کی راہ میں سب بڑی رکاوٹ ہےنیب نے کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین کیا ہے؛ جو کرے گا وہ بھرے گا بھی۔
ترجمان نیب کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیمز کے ہمراہ میگا کرپشن کے مقدمات پر بریفنگ دی۔ایڈن ہاؤسنگ پراجیکٹس کی انتظامیہ کیخلاف ریفرنس، چودھری شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات، ایم این اے خسرو بختیار،ایم پی اے ہاشم جواں بخت کیخلاف جاری تحقیقات پر جائزہ لیا گیا۔
سابق ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف جاری تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔ ایم این اے میاں جاوید لطیف کیخلاف جاری تحقیقات، لاثانی چکس اینڈ آئل کمپنیزکیخلاف انکوائری سمیت ڈی آئی جی اکبر ناصر اور ایڈیشنل آئی جی علی عامر کیخلاف جاری تحقیقات میں ہونیوالی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی کے علاوہ نیب لاہور کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔