حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں کمی کردی

16 Jun, 2021 | 05:35 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی میں کمی کردی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافہ، پیٹرول پر لیوی میں فی لیٹر ایک روپے 83 پیسے کی کمی کردی گئی، پیٹرول پر لیوی 4 روپے 80 پیسے سے کم کرکے 2 روپے 97 پیسے مقرر، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 53 پیسے کی کمی کردی گئی.

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے سے کم کرکے3 روپے 61 پیسے مقرر، پیٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس 31 پیسے بڑھ گیا، پیٹرول پر سیلز ٹیکس 15 روپے 77 پیسے سے بڑھ کر 16 روپے 8 پیسے ہوگیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس میں 26 پیسے کا اضافہ،  ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 16 روپے 9 پیسے سے 16 روپے 35 پیسے ہوگیا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی نئی شرح کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

مزیدخبریں