مزنگ؛ تنہا خاتون تشدد کے بعد قتل

16 Jun, 2021 | 04:53 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد علی)ڈکیتی مزاحمت ،یا ذاتی رنجش، مزنگ کے علاقے میں معمر خاتون کو گھر میں تشدد کر کے قتل کردیا گیا،پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقے میں اسی سالہ جمیلہ بیگم گھر میں اکیلی رہتی تھیں،مقتولہ کا بیٹا ان سے ملنے آیا تو گھر میں جمیلہ بیگم کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: ماڈل ٹاؤن کچہری ، پیشی پر آیا نوجوان قتل

مقتولہ کے بیٹے جمشید کی مدعیت میں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، دوسری جانب مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ جمیلہ بیگم کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا ہے کیونکہ گھر سے30 تولے زیوارات اور نقدی غائب ہے،جبکہ گھر کا سامان بھی بکھرا ہوا ہے ۔

 مطالبہ ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائےجبکہ قاتل نے محض زیوارت چھیننے تھے یا ذاتی مفاد کے لیے راستے سے ہٹایا گیا،اسی سالہ خاتون کے قتل کی واردات نے کئی سواک چھوڑے ہیں جن کے جوابات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب  آج صبح 7بج کر 50منٹ پرماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سڑک پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے پیشی پر آئے انجم نامی مسیحی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،مقتول کو 4 گولیاں چہرے اور جسم پر لگیں، ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔

 پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کرتھی جبکہ افسوس ناک واقعہ کے بعد کچہری کے باہرا یک طرفہ سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
 

مزیدخبریں