آوْ ، سوئی گیس کنکشن لے جاوْ۔۔

16 Jun, 2021 | 03:49 PM

Imran Fayyaz

 (شاہد ندیم سپرا)وفاقی حکومت کا سوئی گیس صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ سامنے آ گیا، کمپنی کے شعبہ ڈویلپمنٹ کو آؤٹ سورس کر کے آٹھ لاکھ صارفین کو کنکشن دیئے جائیں گے، لاہور میں اڑھائی لاکھ صارفین مستفید ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے شعبہ ڈویلپمنٹ کو آؤٹ سورس کر کے آٹھ لاکھ کنکشنز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صارفین کے کنکشنز سوئی ناردرن کی بجائے نجی کمپنیوں سے لگوائے جائیں گے۔وفاقی حکومت نے ٹھیکیداری نظام کے تحت آٹھ لاکھ کنکشن لگانے کا پلان بنایا ہے جس میں لاہور میں اڑھائی لاکھ صارفین کو کنکشن دیئے جا سکیں گے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ہاتھ کھڑے ہونے پر آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ ایس این جی پی ایل نے پانچ لاکھ سے زائد کنکشن لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ کمپنی نے صرف کوٹہ کے تحت چار سے پانچ لاکھ کنکشن لگانے کی حامی بھری ہے،وفاقی حکومت نے کوٹہ کے علاوہ مزید آٹھ لاکھ کنکشن لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کے لئے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ٹھیکیداروں کی سکروٹنی شروع کر دی  جس میں کامیاب ہونے والوں کو آئندہ مالی سال کے دوران کنکشن لگانے کا ٹھیکہ دیا جائیگا۔
 

مزیدخبریں