(ویب ڈیسک)پاکستان کی خوبصورت اداکارہ و ماڈل عائزہ خان اپنی منہ دکھائی اور شادی کی ساری رسموں سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتیں ۔
اداکارہ عائزہ خان کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ میزبان کی جانب سے کئے گئے سوالوں پر مداحوں کو خود سے متعلق نئی نئی باتیں بتا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
میزبان کی جانب سے جب عائزہ خان سے سوال کیا گیا کہ انہیں کو منہ دکھائی میں کیا ملا تھاتو جواب میں عائزہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کی رسموں سے اور منہ دکھائی سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتیں، نہ ہی وہ اور نہ ان کے شوہر دانش تیمور ٹاک شوز پر اس موضوع پر بات کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جو ہماری آپس کی باتیں ہیں وہ ہم دونوں کسی سے بھی شیئر نہ کریں۔
لہذا وہ کبھی بھی کسی کو یہ بھی نہیں بتاتیں کہ اُنہیں منہ دکھائی میں کیا ملا تھا۔شو کی میزبان کی جانب سے زور دینے پر عائزہ خان نے کہا کہ ’وہ صرف اتنا بتائیں گی کہ منہ دکھائی پر ملنے والا تحفہ سونے کا تھا، اب وہ تھا کیا؟، یہ وہ نہیں بتائیں گی۔