ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریے بال بال بچ گئے

لاہوریے بال بال بچ گئے
کیپشن: PFA raid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: لاہور کو جعلی دودھ سپلائی کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، فوڈ اتھارٹی کا ملتان روڈ پر چھاپہ، جعلی دودھ تیار کرنیوالا پروڈکشن یونٹ پکڑا گیا، 1800 لٹر جعلی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا.
 ملاوٹ مافیا شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے سے باز نہ آیا،  پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملتان روڈ پر لاہور کو جعلی دودھ سپلائی کرنے والی فیکٹری پر ٖڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں چھاپہ، جعلی دودھ تیار کرنیوالا پروڈکشن یونٹ پکڑا گیا، 1800 لٹر جعلی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔

جعلی دودھ کی تیاری کے لیے موجود 720 کلو کوکنگ آئل اور 125 کلو سکمڈ ملک پاؤڈر بھی تلف کر دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ سپلائی کیلئے تیارجعلی دودھ سے بھرا جی ایل ٹی 1242 ٹینکر بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، ناقص اجزاء سے جعلی دودھ تیار کرنے والے مالکان کے خلاف مقدمہ  بھی درج کروا دیا گیا۔

سکمڈ ملک پاؤڈر،آئل، پانی اور کھلے رنگوں کو مکسنک مشین میں ڈال کر جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا، مضر صحت اجزاء کے استعمال سے جعلی دودھ کا ذائقہ، رنگت اور گاڑھا پن اصل دودھ جیسا کیا جاتا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer