ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بختاور بھٹو زرداری کا عمران حکومت پر طنز

بختاور بھٹو زرداری کا عمران حکومت پر طنز
کیپشن: Bakhtawar Bhutto Zardari criticizes the government
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)     سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سندھ میں سب سے زیادہ درخت ہونے کی حقیقت کو تسلیم کرنے پر وفاقی حکومت کا  طنزیہ طور پر شکریہ ادا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو  زرداری نے اپنے ایک ٹویٹ میں  طنزیہ  طور پر کہا کہ وہ وفاقی حکومت کی شکرگزار ہیں کہ انہوں  نے سندھ میں سب سے زیادہ درخت ہونے کی حقیقت کو تسلیم کرلیا ہے۔  


بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ’  ہمارے مینگروز  گینز کے عالمی ریکارڈ توڑ رہے ہیں ،جس ریکارڈ کے لیے آپ کئی عرصے سے کوشاں ہیں۔‘ انہوں وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حکومت اب  اس حقیقت کو تسلیم کر رہی ہے جسے ہم پہلے سے ہی جانتے تھے۔