میٹرو بس کے مسافروں کیلئے بری خبر

16 Jun, 2021 | 01:47 PM

Malik Sultan Awan

در نایاب: پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نااہلی کا شکار ، میٹرو بسوں میں سفر کے ساتھ مفت خواری کا پیکج جاری، 62 کے فلیٹ میں سے 52 بسیں موجود جبکہ صرف پینتالیس بسیں آن ٹریک ہیں، نوے فیصد بسوں کے اے سی خراب ہوگئے، بسوں کو کھڑکیاں کھول کر چلایا جانے لگا ۔
 ذرائع کے مطابق نوے فیصد بسوں کے اے سی خراب ہوگئے ہیں، بسوں کو کھڑکیاں کھول کر چلایا جانے لگا ہے ۔ بسوں میں گرمی کے باعث شہریوں کو اے سی کی بجائے کھڑکیوں سے ہوا دی جانے لگی ہے ۔ اس وقت میٹرو بسوں کے 62 کے فلیٹ میں سے 52 بسیں آپریشنل رہ گئیں جبکہ 52 میں سے بھی صرف پینتالیس بسیں آن ٹریک ہیں ۔

میٹرو بسوں کی سیکیورٹی کمپنی نے کورونا کے باعث بسوں میں تعینات گارڈز بھی ہٹالئے گئے ہیں۔ میٹرو بس اتھارٹی کے ناروا سلوک اور بسوں کی ابتر حالت کے باعث متعدد ڈرائیورز بھی نوکری چھوڑ گئے ہیں۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق سابقہ آپریٹر نے بسوں کی حالت زار درست نہ کی۔ اتھارٹی کے مطابق آپریٹر نے کنٹریکٹ کے آخر میں جان بوجھ کر سپئیر پارٹس نہ منگوائے ۔ اتھارٹی کے مطابق نئے کنٹریکٹر کے آنے کے بعد تین ماہ تک حالت بہتر ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں