(جنید ریاض) لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں سربراہان کیلئے بچوں کا امتحان لینا درد سر بن گیا، امتحان لینے کیلئے فی سکول 40 سے 50 ہزار روپے کے سوالیہ پیپر فوٹو کاپی کروانا ہونگے،پنجاب ایگزامینیشن کمیشن صرف سکولوں کو سوالیہ پیپر ای میل کرے گا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولز مالی مشکلات کا شکار ہیں،طلبا کا امتحان لینا سربراہان کیلئے درد سر بن گیا ہے, امتحان لینے کیلئے فی سکول 40 سے 50 ہزار روپے کے سوالیہ پیپر فوٹو کاپی کروانا پڑیں گے، فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث سوالیہ پیپر فوٹو کاپی کروانا مشکل ہوگیا, پنجاب ایگزامینیشن کمیشن صرف سکولوں کو سوالیہ پیپر ای میل کرے گا,سوالیہ پیپر کی فوٹو کاپیاں کروانا سکول ہیڈ کی ذمہ داری ہوگی، امتحانات کا آغاز 18 جون سے ہونا ہے،سکول سربراہان کو فی طالبعلم پیپر 12 روپے کی فوٹو کاپیاں کروانا ہوں گی۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے مطابق پرچوں کی چھپائی بہت مہنگی ہے, ان کا کہنا ہے کہ پیک خود سے سوالیہ پیپر فراہم کرے یا پیپرز کیلئے سکولوں کوفنڈز فراہم کرے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سکول کے پاس اضافی بجٹ موجود ہے، سکول سربراہان نان سیلر بجٹ میں سے پیپرز کی چھپائی کرواسکتے ہیں۔