حج درخواستوں کیلئے نئی شرائط

16 Jun, 2021 | 01:24 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ حج درخواستیں انفرادی طور پر جمع کرائی جائیں گی، حج کی درخواست میں مرافقین شامل نہیں ہوسکتے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ خاندان کے افراد اگر حج کرنا چاہتے ہیں تو ہر ایک فرد کو الگ درخواست دینی ہوگی، درخواست منظور ہونے کے بعد، دوسرے مرحلے میں جب پیکیج خریدا جائے گا، ساتھ فیملی کے دیگر افراد کو شامل کیاجاسکتا ہے۔  فیملی سربراہ اپنی درخواست جمع کراتے وقت مرافقین میں سے بیوی یا 18 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو شامل نہیں کرسکتا ۔ اسی طرح کوئی شخص اپنے معمر والدین کو حج کرانا چاہتا ہے تو مرافقین کے طور پر انہیں شامل نہیں کرسکتا۔

وزارت کی وضاحت نے واضح کیا ہے کہ ہر شخص کو خواہ مرد ہو یا عورت یا 18 سے زیادہ عمر کے بچے ہوں یا معمر افراد، ہر ایک کو الگ درخواست جمع کرانی ہوگی۔ البتہ پیکیج خریدتے وقت اپنے ساتھ مرافقین کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے تاہم یہ واضح ہو ہر ایک ہی الگ فیس دینی ہوگی۔ وزارت حج وعمرہ نے یہ وضاحت ایک شخص کے سوال کے جواب میں کی ہے جس میں استفسار کیا گیا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ حج کرنا چاہتا ہے تو اس صورت میں درخواست میں مرافقین کا اضافہ کیسے ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں