ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ کو ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے۔۔۔قبل از وقت آگاہی دینے والا آلہ ایجاد

آپ کو ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے۔۔۔قبل از وقت آگاہی دینے والا آلہ ایجاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہر سال کروڑوں افراد کو دل کے دورے کا سامنا ہوتا ہے  جس سے لاکھوں  افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر دل کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک سے پہلے احساس ہوتا ہے جیسے سب کچھ ٹھیک نہیں، اگر تو ایسا وجدانی احساس آپ کو بھی محسوس ہو اور آپ خود کو بغیر کسی وجہ کے ہی بیمار محسوس کریں تو بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔

تاہم اب ایک خوشخبری ہے کہ طبی ماہرین نے دل کا دورہ پڑنے سے قبل از وقت آگاہ کرنے والا جدید رسک کیلکولیٹر ایجاد کرلیا ہے۔

ذراءع  کے مطابق ’سکور ٹو رسک‘ نامی کیلکولیٹر کئی سال قبل ہی دل کے دوروں اور دوسری بیماریوں کی پیش گوئی کرنے میں مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کیلکولیٹر ڈاکٹرز کو پہلے ہی آگاہ کردے گا کہ دس سالوں کے دوران مریض کو کب دل کا دورہ پڑے گا۔ماہرین نے سکور ٹو رسک کو طب کی دنیا میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔

یہ کیلکولیٹر ایک شخص کی عمر، کولیسٹرول لیول، جنس، بلڈ پریشر اور تمباکو نوشی کی عادت سے متعلق معلومات لے کر دل اور اس سے متعلقہ بیماریوں کی پیش گوئی کرتا ہے۔ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر4 میں سے ہارٹ اٹیک کے ایک مریض میں کچھ ایسی غیرنمایاں علامات ہوتی ہیں جن میں سانس لینے میں مشکلات، بے انتہا تھکاوٹ اور معدے میں تکلیف شامل ہیں۔