ماڈل ٹاؤن کچہری ، پیشی پر آیا نوجوان قتل

16 Jun, 2021 | 10:15 AM

Imran Fayyaz

سٹی42:لاہور میں  آج صبح ماڈل ٹاؤن کچہری کےسامنے نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 تفصیلات کے آج صبح 7بج کر 50منٹ پرماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سڑک پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے پیشی پر آئے انجم نامی مسیحی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،مقتول کو 4 گولیاں چہرے اور جسم پر لگیں۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ کچہری کے باہرا یک طرفہ سڑک کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ایک اور واقعے میں واپڈا ٹاؤن کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے48 سالہ شخص عامر عدیل زخمی ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کیلئے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تھانہ ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن گول چکر کےقریب عامر عدیل نامی شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ اس دوران نامعلوم کار سوار سے جھگڑا ہوگیا۔جھگڑے کے دوران کار سوار نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔فائرنگ سے 48 سالہ شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزیدخبریں