(حسن خالد)ماڈل ٹاون کی حدود میں ڈور پھرنے سے 21 سالہ شہری عدنان زخمی ہوگیا،،زخمی شہری کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون کارہائشی عدنان موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ گلے پر ڈور پھر گئی،ریسکیو 1122 نے زخمی شہری کو فوری طور پرجناح ہسپتال منتقل کردیا۔واقعے کے بعد سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
سی سی پی او کا کہناتھاکہ غفلت کےمرتکب پائے جانیوالےافسران واہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ڈور پھرنےکےواقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔