ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر کھیل کا فہیم اشرف کی درخواست پر نوٹس

وزیر کھیل کا فہیم اشرف کی درخواست پر نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) صوبائی وزیر کھیل کا انٹرنیشنل کرکٹر فہیم اشرف کی درخواست پر نوٹس لے لیا، افسران کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کھیل کے میدانوں کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے جلد گراؤنڈ کو اصل حالت میں لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر فہیم اشرف نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں وزیرکھیل تیمور بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں گراؤنڈ کی خستہ حالی اور ٹی ایس او پھول نگر این اے رانا کی لاپرواہی کی عدم دلچپسی بارے آگاہ کیا۔ وزیرکھیل تیمور بھٹی نے ڈی ایس او قصور فیصل خان سے رپورٹ طلب کر لی۔

تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ افسران کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس معاملے کی انکوائری رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کی جائے گی۔ وزیرکھیل نے کہا کہ گراؤنڈ کو اصل حالت میں بحال کروایا جائے گا۔ تیمور بھٹی نے پنجاب میں موجود کھیلوں کی تمام کمپلیکسس اور گراؤنڈز کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer