ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر ڈویثرن میں صحافی کالونی بنائی جائے گئی، عثمان بزدار

ہر ڈویثرن میں صحافی کالونی بنائی جائے گئی، عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ کے ہر ڈویثرن میں صحافی کالونی بنائی جائے گئی۔
 وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے ملتان صحافی کالونی کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کردیئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملتان جرنلسٹ ہاؤسنگ کالونی کیلئے 5کروڑ40لاکھ روپے کا چیک ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی عباس کو دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فراہم کردہ رقم سے ملتان صحافی کالونی میں ترقیاتی کام ہوں گے۔الاٹیوں کو گھروں کی تعمیر میں سہولت ہوگی۔534الاٹیوں کو ریلیف ملے گا۔صحافیوں کی سہولت کیلئے ہر ممکن قدم اٹھاتے رہیں گے۔

صوبے کے ہر ڈویژن میں صحافی کالونی بنائی جائے گی۔انہوں احتیاطی تدابیراختیارکرنے کیلئے موثر آگاہی مہم ضروری ہے۔پنجاب حکومت کوروناکی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھر پورآگاہی مہم چلارہی ہے۔ ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کو محفوظ بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔پوری کوشش ہے کہ بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم ہو۔اس حوالے سے شہریوں کو حکومتی ہدایات پر عملدر آمد کرناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈزکی رنگ فنسنگ کردی گئی ہے۔جنوبی پنجاب کے ترقیاتی فنڈز کسی اورمنصوبے یا شہرکو منتقل نہیں ہوسکیں گے۔ملتان میں جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں،اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا۔

صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو کلب کی لائف ممبر شپ دی۔شکیل انجم نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ملتان پریس کلب کی لائف ممبر شپ کی شیلڈ پیش کی۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی،سیکرٹری اطلاعات،وزیراعلیٰ کے سیکرٹری کوآرڈینیشن، ڈی جی پی آر، ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ایم ڈی پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، صدر ملتان پریس کلب شکیل انجم اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer