قومی ٹیم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرانے کا منصوبہ ترک

16 Jun, 2020 | 05:30 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ پر روانگی سے قبل قومی ٹیم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرانے کا منصوبہ ترک کردیا،قومی کرکٹرز کے اپنے شہروں میں کرونا ٹیسٹنگ کروائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پی سی بی نے ٹیم نے کھلاڑیوں کے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ ان کے اپنے شہروں میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں کھلاڑیوں کی پہلے ٹیسٹ کے لئے ان کے شہروں میں انتظامات کئے جارہے ہیں، انگلیند روانگی سے قبل دو مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی ۔ پہلے مرحلے میں 20 جون کو کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوں گے جبکہ 25 جون کو شیڈول دوسری ٹیسٹنگ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کا انحصار انگلینڈ روانگی کے شیڈول پر ہے ۔ انگلینڈ جانے سے ایک روز قبل دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے، دو سری جانب پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو دورہ انگلینڈ پر روانگی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرانے کا منصوبہ ترک کردیا گیا ہے، کرکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے اراکین مقامی ہوٹل میں قیام کریں گے، ٹیم کے لئے فائیو اسٹار ہوٹل کے ایک فلور پر بائیو سیکیور انتظامات کئے جائیں گے ، بائیو سیکیور انتظامات کے لیئے پی سی بی کی ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 43 کمرے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل میں انتطامات کئے جا رہے ہیں، قومی اسکواڈ میں 29 کرکٹرز اور 14 آفیشلز شامل ہیں۔
ادھر باؤلنگ کوچ وقار یونس اور کلف ڈیکن آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ سے انگلینڈ پہنچیں گے۔ ‏قومی کرکٹ ٹیم یکم جولائی کو خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہو سکتی ہے، انگلش کرکٹ بورڈ حکام قومی ٹیم کی انگلینڈ روانگی کا حتمی شیڈول اس ہفتے کے آخر تک پی سی بی حکام کے حوالے کردیں گے۔

مزیدخبریں