سٹی 42: پہلے لوٹا پھر جپھی ڈالی،متاثرہ ڈیلیوری مین کے آنسوئوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ، معاشرتی روایات بدلی ہیں تو سماجی رویے تبدیل ہوگئے ہیں، معیشت کو دھچکا لگا ہے تو سادگی نے جنم لیا ہے،بندشیں لگی ہیں تو فیشن بدل گئے ہیں، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام ممالک نے لاک ڈائون کررکھا ہے، فضائی آپریشن بند ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ۔اب آہستہ آہستہ لاک ڈائون میں نرمی کی جارہی ہے،سروسز کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔ لاک ڈائون کے دوران مختلف قسم کے واقعات سامنے آئے۔
کوئی موٹر سائیکل پر دلہنیا بیاہ لایا تو کسی نے انسانیت سے محبت کی مثال قائم کردی ،امریکا میں لاک ڈائون کے بعد پہلی مرتبہ بال کٹوانے پر حجام اور ملازمین کو مالا مال کردیا ۔زوم گروپ کال کرنے پر ایک شخص کیلئے موت کی سزا بن گئی۔یہ لاک ڈائون ایک میاں بیوی کیلئے خوشی بن گیا۔دونوں کی لاٹر ی لگ گئی ،جنہوں نے اپنی یہ خوشی اپنے کتے کے ساتھ منائی۔ ایک ڈاکٹر اور نرس نے ہسپتال میں ہی شادی کی تو ایک مریض نے اپنی ہی ڈاکٹر کو دل دے دیا ۔
اس لاک ڈائون میں گھر کھانا منگوانے اور پہنچانے کا رواج بڑھ گیا ہے،مختلف ریستورانوں،فوڈ کمپنیوں نے لوگوں کے گھروں میں کھانے پہنچانے کا انتظام کیا ہے،ایسے میں جب کاروبار بڑھ رہا ہے تو ڈیلیوری لے کر جانیوالے ورکرز کے ساتھی ڈکیتی کی وارداتیں بھی بڑھ رہی ہیں،کراچی میں ایسے ہی ورکر کے ساتھ انوکھی ڈکیتی ہوئی، سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا گھر کی بیل بجاتا ہے جب بائیک کی طرف آتا ہے دو ڈاکو اس سے نقدی لیتے ہیں،جپھی ڈالتے ہیں اور چل دیتے ہیں، ڈیلیوری مین سیل لوٹا کے روتے ہوئے آنکھیں صاف کرتا ہے۔
WATCH: CCTV footage of robbers in #Karachi consoling #food delivery man and returning his valuables after he breaks down into tears goes #viral.
— The Express Tribune (@etribune) June 16, 2020
For more: https://t.co/sjyrWUXJoc pic.twitter.com/GsgmurCNAw