ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے اللہ کی علیحدہ مخلوق اور جاہل ہیں

لاہوریئے اللہ کی علیحدہ مخلوق اور جاہل ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لاہوریوں کے لئے نامناسب الفاظ کہنےپر لیگی ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیٹ نےوزیرصحت سے لاہوریوں سے معافی مانگنے اورقلمدان واپس لینے کےمطالبےکی قرارداد اسمبلی میں جمع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق  قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں داتا کی نگری لاہور میں بسنے والے ایک کروڑ سےزائد لوگوں کے بارے میں انتہائی غیر مناسب الفاظ کا استعمال کرنا قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر صحت نے نہ صرف لاہور کے تاریخی شہر میں رہنے والوں کی بےعزتی کرنےکی کوشش کی بلکہ انھوں نے پوری پاکستانی قوم کو جاہل اور ڈھیٹ جیسے نازیبا الفاظ و القاب دے کر پوری قوم کی شدید دل آزاری کی ہے۔

کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے قرارداد میں مطالبہ کیاکہ وزیر صحت سے فوری وزارت کا قلمدان واپس لیا جائے اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو یہ حکم دیا جائے کہ وہ پوری پاکستانی قوم اور لاہور میں بسنے والے لاہوریوں سے معافی مانگتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لیں۔

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرصحت  یاسمین راشد نے نہ صرف لاہوریوں کو بلکہ تمام پاکستانیوں کو جاہل قوم قراردیا،ان کا کہناتھا کہ لاہوری اللہ تعالیٰ کی ایک علیحدہ مخلوق ہے،لاہوری کسی کی بات سننےکوتیارہی نہیں،کچھ بھی کہہ لیں،لاہوری عمل نہیں کرتے،شایدہی کوئی قوم اتنی جاہل ہوگی۔

صوبائی وزیریاسمین راشد کا مزید کہناتھا کہ پاکستانی قوم اتنی جاہل ہےکہ بات کروتوناراض نہ کروتوناراض،لوگوں نےسمجھاکہ شایدوباچلی گئی ہے،عیدپربےاحتیاطی سےاب بڑی کھیپ تیارہوگئی ہے،پاکستان جیسی جاہل قوم پراللہ کی خاص مہربانی ہے،ابھی بھی پاکستان میں صورتحال دنیاکےدیگرحصوں سےبہترہے۔

بعد ازاں یاسمین راشدکےلاہوریوں کےحوالےسے بیان پرخواجہ عمران نذیر نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ پہلےجورپورٹ دی گئی اس پراسوقت عمل کیوں نہیں کیاگیا،لاہوریوں کوبرابھلاکہنےکی پرزورمذمت کرتےہیں،اپنی نالائقی کولاہوریوں کیخلاف بات کرکےچھپانہیں سکتی،آپ نےتودعوی کیاتھاآپ نےقوم کوشعور دےدیاہے،لاہوریےعظیم لوگ ہیں جوہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتےہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer