(سٹی42)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نےٹویٹر کے بعد انسٹاگرام پر بھی اب اؤکانٹ بنالیا جس کو وہ خود چلائیں،ٹویٹر پر ان کے55 لاکھ سے بھی زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر صرف چندگھنٹوں میں 1 لاکھ 33 ہزار فالوورز ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا اور اپنے چاہنے والوں کیلئے ایک پیغام بھی شیئر کیا،انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ لوگ محفوظ ہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہوں گے۔اس سے پہلے میرے سوشل میڈیا اکائونٹ میری ٹیم چلاتی تھی لیکن یہ اکائونٹ میں خود چلاوں گی، مریم نواز کا کہناتھا کہ میں اس ا کائونٹ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کروں گی اور یہاں زیادہ سے زیادہ اپنی اور اہل خانہ کی مصروفیات سے متعلق چیزیں شیئر کروں گی۔
اکاؤنٹ بنانے کے صرف چند گھنٹوں میں مریم نواز کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 33 ہزار فالوورز ہوگئے ہیں جبکہ انہوں نے ابھی تک کسی بھی شخصیت کو فالو نہیں کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز کے ٹوئٹر پر فالوروز کی تعداد 55 لاکھ سے زائدہے۔ مریم نواز سوشل میڈیا پروقتاً فوقتاً اپنی اور اپنے اہلخانہ کی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
گزشتہ دنوں انہوں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو ٹویٹ کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا،ان کا کہناتھا کہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، شریف خاندان کو حمزہ شہباز پر فخر ہے۔
قبل ازیں مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ تصویر کا مقصد تشہیر نہیں بلکہ تذلیل تھا جو ہر بار کی طرح الٹا ہوگیا۔ مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ زبردستی آئی سی یو میں گھس کر میری بے ہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں، ان کیلئے میاں صاحب کے گھر کی خواتین اور بچیوں کی چھپ کر تصویر بنانا کیا مشکل ہے؟