(سٹی42) ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوشانت کے ساتھ ٹینس کھیلنے کا وعدہ پورا نہیں ہوسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار کی اچانک موت نے بالی ووڈ،لالی ووڈ انڈسٹری اور مداحوں کو حیرت زدہ کردیا،پاکستانی شوبز ستارے بھی سوشانت کی موت پر غمگین نظر آئے اور سوشل میڈیا پر اظہار افسوس کیا، اب ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کاجذباتی بیان سامنے آیا۔
ٹینس سٹارثانیہ مرزا کا کہناتھا کہ سوشانت کے ساتھ ٹینس کھیلنے کا وعدہ پورا نہیں ہوسکے گا۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوشانت کی موت کی خبر سن کر شدید رنجیدہ اور دل شکستہ ہوگئی، سوشانت اپنی خوش مزاجی کی وجہ سے جہاں جاتے تھے ایک خوشی کا ماحول بنادیتے تھے۔
ٹینس سٹارثانیہ مرزا کا مزید کہناتھا کہ اس مسکراہٹیں پھیلاتے چہرے اور دل کے پیچھے سوشانت نے کتنے غم چھپائے ہوئے تھے اور وہ دنیا سے بُری طرح مایوس کیوں ہوچکے تھے، یہ سب ہم جاننے سے قاصر رہے۔
Sushant ???? ???? you said we would play tennis together one day .. you were so full of life and laughs .. spreading smiles everywhere you went.. we didn’t even know you were hurting this bad ???? the world will miss you .. shaking while I write this .. RIP my friend
— Sania Mirza (@MirzaSania) June 14, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے مشہور اداکار 34 سالہ نوجوان سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی تھی۔سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ممبئی پولیس کا بھی یہ ہی کہناتھا کہ وہ اتوار کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے۔
اداکارنے رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کی اور اس واقعے کی اطلاع اُن کے نوکر نے پولیس کو دی۔ ابھی خودکشی کی وجہ سے سامنے نہیں آئی ہے تاہم اس واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
سوشانت سنگھ نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئر کا آغاز حالیہ برسوں میں ہی کیا تھا،عامر خان کی مشہور فلم ’پی کے‘ میں پاکستانی لڑکے سرفراز کا کردار نبھایا تھا۔