شہباز شریف کو سابق آرمی چیف راحیل شریف کا فون

16 Jun, 2020 | 11:54 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) کورونا وائرس میں مبتلاپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ٹیلی فون کیا۔

تفصیلات کے مطابق مہلک وائرس کا شکار ہونے والےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ٹیلی فون کیا اور ان کی طبیعت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے بھی سابق آرمی چیف کے دعاؤں، نیک تمناؤں اور صحت کے بارے پوچھنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  قائد حزب اختلاف میاں  شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا، اس سے قبل  مسلم لیگ ن کےصدرمیاں   شہباز شریف نے اپنا دوبارہ  کورونا ٹیسٹ کروایا  تھا جو  نیگٹوآیا تھا ، میاں شہبازشریف9  جون کو لاہورہائیکورٹ ضمانت کےسلسلے  میں ایک ہجوم میں  پیش ہوئےتھے جس کے بعد  انھوں نےدوبارہ کورونا  ٹیسٹ کروایا  تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

علاوہ ازیں  شہبازشریف کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، تہمینہ درانی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا۔بعدازاں تہمینہ درانی کے گھر کےملازمین کے بھی ٹیسٹ کرائےگئے، تہمینہ درانی کےگھر کام کرنے والے ویٹرمحمد بخش کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے،جس کےبعد محمد بخش نےاپنےآپ کو قرنطینہ کر لیاہے، تہمینہ درانی کےگھرپرکام کرنےوالےمزیدافراد کےکورونا ٹیسٹ بھی کرائےجا رہے ہیں۔

یاد رہے  کہ   شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ٹیسٹ مثبت آنےپر شاہدخاقان عباسی کےلیےنیک خواہشات کااظہارکرتےہوئے کہا تھا کہ  شاہدخاقان عباسی پارٹی کااثاثہ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ دے جبکہ کورونا سےمتاثرین کی بڑھتی تعدادنےخوفناک شکل اختیارکرلی ہے تاہم دعاہے کہ شاہدخاقان عباسی سمیت تمام متاثرہ افرادکوصحت کاملہ عطا فرمائے ۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،انہوں نے اسلام آباد کی لیبارٹری سے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا۔

مزیدخبریں