ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات، میثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے پر اتفاق

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی ملاقات، میثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 )  پاکستانی سیاست کی بڑی اور اہم جماعتوں کی نوجوان قیادت کی جاتی امراء رائیونڈ میں اہم ملاقات، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں میثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مریم نواز کی دعوت پر رائیونڈ جاتی امراء اپنے وفد کے ہمراہ پہنچے، مریم نواز نے گھر سے باہر آکر بلاول بھٹو اور ان کے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ملاقات میں اے پی سی کے نکات، میاں نوازشریف، آصف زرداری، حمزہ، فریال تالپور سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری، بجٹ پر مشترکہ احتجاج، عدلیہ تحریک اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں نالائق ووٹ چور حکومت کے خلاف اہم نکات پر حکمت عملی تیار کرتے ہوئے ملک گیر بجٹ کے خلاف احتجاج پر اتفاق اور آئین قانون پارلیمان کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے پر دونوں سیاسی رہنماؤں میں اتفاق ہوا۔

دونوں رہنماؤں کا اتفاق تھا کہ جعلی سلیکٹڈ حکومت کو عوامی استحصال کا مزید موقع نہیں دیں گے جبکہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات کے بعد ظہرانہ شروع ہوا تو بلاول بھٹو اور مریم نواز ایک ساتھ جبکہ دیگر رہنما آمنے سامنے بیٹھے، کھانے کی میز پر بھی سیاسی گفتگو کی گئی۔ پی پی اور ن لیگ کی قیادت میں عمران حکومت کے خلاف جدوجہد پر اتفاق اور بجٹ کے متعلق مشترکہ عملی کیلئے اعلیٰ سطحی رابطے برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ دونوں جماعتوں کی قیادت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی پر بھی اتفاق ہوا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پھانسی سے ملک بدری اور جیلیں دیکھنے والوں کو جعلی حکومت ڈرا نہیں سکتی۔ اس موقع پر مریم نواز نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی اور اہل خانہ سے فاتحہ خوانی کے لئے ان کے گھر آنے کا بھی عندیہ دیا۔ دوسری جانب پارٹی صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف، مریم نواز اور بلاول بھٹو ملاقات کے لئے جاتی امراء نہیں آئے۔