’’مسلم لیگ (ن) اے پی سی کے فیصلوں کو ڈکٹیٹ نہیں کرے گی‘‘

16 Jun, 2019 | 04:00 PM

Sughra Afzal

سٹی42: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ مریم نوازاور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس میں ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے جاتی امرامیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مریم نواز اوربلاول بھٹو زرداری دو بڑے سیاسی رہنما ملاقات کر رہے ہیں، اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا، ان کی جماعت اے پی سی کے فیصلوں کو مانیں گی انہیں ڈکٹیٹ نہیں کریں گے۔

مریم نواز اوربلاول بھٹو کی ملاقات میں شہبازشریف کی عدم شرکت پر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ایک روزقبل ملاقات ہوچکی ہے، اگربلاول دوبارہ ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں۔

مزیدخبریں