بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

16 Jun, 2019 | 03:43 PM

Sughra Afzal

(سٹی42)بھارتی سورماؤں کے ہاتھوں شاہینوں کو بڑی شکست، پاکستان کی ورلڈ کپ میں بھارت سے جیت کی خواہش ادھوری رہ گئی، اعصاب شکن میچ میں بھارت نے 89 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔

بھارت کے پہلے کھیلتے ہوئے 336 رنز جوڑے، پاکستان نے جواب میں پنتیس اوورز میں چھے وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تو بارش کے باعث میچ روکنا پڑا، ڈی ایل میتھڈ کے تحت پاکستان کو تیس گیندوں پر 136 رنز کا ہدف ملا، قومی ٹیم مقررہ اوور میں چھے وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز ہی بناسکی، روہت شرما کی 140 رنز کی بڑی اننگز، ویرات کوہلی نے 77 رنز بنائے۔

بڑا ہدف شاہینوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، بلے باز بغیر کسی حکمت عملی کے گراؤنڈ میں اترے، فخر اور بابراعظم 104 رنز کی شراکت کے بعد غیرذمہ دارانہ شارٹس کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے، شعیب ملک صفر، امام الحق سات، پروفیسر نو رنز بناکر پویلین لوٹے، کپتان سرفراز بارہ رنز بناکر چلتے بنے۔

 قومی ٹیم باؤلنگ میں بھی بری طرح فلاپ، حسن علی مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے، 9 اوورز میں چوراسی رنز دیکر صرف ایک وکٹ حاصل کی، وہاب ریاض نے بھی 71 رنز دے کر صرف ایک کھلاڑی ہی آؤٹ کیا، عماد وسیم اور شاداب بھی اچھی گیند بازی میں ناکام رہے۔

محمد عامر نے اپنے حصے کا کردارادا کردیا،  نپی تلی باؤلنگ سے بھارتی بلے بازوں کو دبوچ کر رکھا، دس اوورز میں 47 رنز دے کر تین بھارتی بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا۔

 شاہین بیٹنگ، باؤلنگ کے بعد فیلڈنگ میں بھی ناکام، شاہینوں نے بھارتی کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کرنے کے کئی چانس مس کئے، اوپنر روہت شرما کو 32 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ کرنے کا چانس گنوادیا، فخرزمان نے گیند وکٹ کے دوسری جانب پھینک دی۔

مزیدخبریں