سٹی 42: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ان کے بیٹے سلمان اور بیگم نصرت بھی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیےلندن پہنچ گئے۔شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ان کے بیٹے سلمان اور بیگم نصرت بھی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے میڈیا سے گفتگومیں شہبازشریف کا کہنا تھاان کی بھابھی کی طبعیت خراب ہے قوم جلد صحت یابی کے لئے دعا کرے۔ لندن روانگی سے قبل شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ابھی کچھ دیر بعد بھابھی کی عیادت کے لیے لندن روانہ ہو رہا ہوں، قوم سے اپیل ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔
Leaving for UK shortly to inquire after my Bhabhi's health. She is in ICU and needs your prayers.... Eid Mubarak to all of you ... have a great day! -ss
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 16, 2018
دوسری جانب والدہ کی عیادت کے لیے لندن پہنچنے والی مریم نوازبے بسی کی تصویربنی ہوئی ہیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے آواز بھرآئی اورکہا کہ وہ اپنی امی جان سے باتیں کرنا چاہتی ہیں لیکن جب سے وہ لندن آئی ہیں ان کی والدہ وینٹی لیٹرپرہیں۔ انہیں ہوش نہیں، ڈاکٹربھی ان کے ہوش میں آنے کی کوئی خبرنہیں دے رہے، قوم والدہ کی صحت یابی کے لیےدعا کرے۔