نگران وزیراعلی پنجاب کا عیدالفطر پر شہریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

16 Jun, 2018 | 07:22 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی رامے: عیدالفطر کے موقع پر نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری کا شہریوں کے لیے پیغام، نگران وزیر اعلی پنجاب نے شہر اور صوبہ بھر کے عوام کو چھوٹی عید کی خوشیوں پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایوان وزیر اعلی کی جانب سے نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے بعد ہمیں آج جو خوشی کا تہوار ملا ہے ہمیں اسے اپنی فیملیز کیساتھ خوب منانا چاہیے جو روٹھا بھی ہو اسے بھی گلے لگا کر منا لینا چاہیے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ عید کے تہوار پر ایسے افراد کو نہیں بھولنا چاہیے جو عام دنوں میں بھی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، اور ایسے لوگوں کو عید کے تہوار کی خوشیوں میں ضرور شریک کرنا چاہیے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:نگران حکومت کی کارکردگی تشویشناک ہے: سینیٹر سراج الحق

نگران وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک پاکستان کو تحفظ دینے والے شہدا کے لواحقین اور سیکیورٹی فورسز کو بھی یاد رکھنا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ ان کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ عید کے تہوار کے موقع پر شہر اور پارکوں کو صاف ستھرا رکھیں۔

مزیدخبریں