علی رامے:عید کےتہوار پر امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینڈی اور برطانوی ہائی کمشنر مسٹر تھامس ڈیو کی جانب سے عید الفطر پر پیغام، دو سفارتکاروں نے خوشی کے تہوار پرعید مبارک کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس خوشی کے تہوار میں پاکستانی عوام کیساتھ ہیں۔
امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینڈی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو عید مبارک کاپیغام دیا اورکہا کہ جیسے آپ عیدمنا رہے ہیں ہم بھی آپ کے ساتھ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی دوستی کو ستر سال ہوچکے ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن وہ اور ان کا سفارتی عملہ یکجا ہوکرپاکستانی عوام کو رمضان المبارک کے اختتام اور عید کے تہوارپر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ویڈیو پیغام میں امریکی قونصل خانے کے عملے کی جانب سےاردو میں عید مبارک کا خصوصی پیغام دیا گیا۔
دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر مسٹر تھامس ڈیو کی جانب سے بھی عید کے موقع پر نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک مقیم اورسیز پاکستانیوں کو خوشی کے اس تہوار پر مبارک باد کا پیغام سوشل میڈیا پر دیا ہے۔