صفائی کے حوالے سے لاہور زیرو ویسٹ ہے تمام عملے نے محنت کی: خواجہ عمران نذیر

16 Jun, 2018 | 03:22 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشادحسین:لارڈ مئیرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر نے میاں میر پنڈ کی جامع مسجد خواجہ بہاری میں نمازعیدالفطرادا کی۔ ملکی سلامتی واستحکام اور بیگم کلثوم نوازکی صحتیابی کے لیے خصوصی کی گئی، سماجی رہنماء چوہدری خضرحیات کی رہائش گاہ بھی گئے۔

لارڈمئیرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیرنے میاں میر پنڈ کی جامع مسجد حضرت خواجہ بہاری میں سینکڑوں فرزندان توحید کےہمراہ مفتی فیاض سعید کی امامت میں نمازعیدالفطراداکی، نماز اور خطبہ کےاختتام پر ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے اہل لاہورکوعیدکی مبارکباد دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صفائی کے معاملے میں شہری انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھی نمازعید یہاں ادا کرنے کی کوشش کی لیکن پہنچ نہ سکا، تاہم یہاں نماز عید کی ادائیگی کا یہ مطلب نہیں کہ یہاں سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ صفائی کے حوالے سے لاہور زیرو ویسٹ ہے تمام عملے نے محنت کی۔لارڈمیئر لاہور اور خواجہ عمران نذیر سماجی رہنماء چودھری خضر حیات کی رہائش گاہ بھی گئے جہاں مہمانوں کی تواضع آب زم زم اور اجوہ کھجوروں سے کی گئی۔

اس موقع پر چوہدری بابر، چودھری عادل، خواجہ آصف نذیر، تہماسپ مبشر، اورنگزیب مبشر، خواجہ نبیل، خواجہ احمد، خواجہ محمد کامران اورمیاں ولید حیات سمیت سینکڑوں اہل علاقہ ودیگر موجود تھے۔ اس موقع پر مسجد میں تین ہزار نمازیوں نے عید نماز ادا کی۔میٹھی عید کے پر مسرت موقع پر کرنل ریٹائرڈ مبشر کا کہنا تھا کہ وہ دعا گو ہیں کہ عید سعید شہرلاہور سمیت ملک بھر کے لیے باعث رحمت ہو۔

مزیدخبریں