ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمیں آنیوالی نسل کیلئے ملک کا قرض اُتارنا ہوگا: چیف جسٹس پاکستان

ہمیں آنیوالی نسل کیلئے ملک کا قرض اُتارنا ہوگا: چیف جسٹس پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عید کی خوشیاں بھی فاؤنٹین ہاؤس کے مریضوں کے ساتھ منائیں، ان میں تحائف تقسیم کیے اور ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں توسیع کا عندیہ دیدیا
 سٹی 42 کے مطابقچیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اپنی فیملی کے ہمراء فاؤنٹین ہاوس پہنچے جہاں چیئرمین فاؤنٹین کمیٹی امجد ثاقب، صدر پروفیسر ہمایوں احسان نے استقبال کیا اور دو کم سن بچوں نے انہیں پھول پیش کیے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نگران حکومت کی کارکردگی تشویشناک ہے: سینیٹر سراج الحق
 چیف جسٹس پاکستان نے فاؤنٹین ہاؤس میں خواتین میں تحائف تقسیم کیے ،بعض خواتین نے چیف جسٹس کو مسائل سے آگاہ کیا جس پر چیف جسٹس نے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ افسران کو خود آپ کے پاس لے کر آؤں گا اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

ؒخبر ضرور پڑھیں۔۔امریکی قونصل جنرل کا عید الفطر پر پاکستانی قوم کے نام تہنیتی پیغام

انہوں نے فاؤنٹین ہاؤس انتظامیہ کو امدادی چیک جبکہ مریضوں میں تحائف تقسیم کئے۔ عید کے پرمسرت موقع پر چیف جسٹس پاکستان کو اپنے درمیان پاکر مریضوں کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔

 چیف جسٹس کے ہمراہ ان کے بیٹے نجم ثاقب و دیگر فیملی ممبر تھے۔ ڈین پاکستان کالج آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے، چیف جسٹس سے فاؤنٹین ہاؤس کی مینجمنٹ نے بھی ملاقات کی اور ان کے فلاحی جذبے کو سراہا، انہوں نےفاؤنٹین ہاؤس کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

خبر پڑھیئے۔۔۔لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے نجم ثاقب کو فاؤنٹین ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے پینٹنگ دی گئی، چیف جسٹس نے فاؤنٹین ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لئے ملک کا قرض اتارنے کا وقت ہے،علم کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی، عوام کی رائے بتانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، میڈیا مثبت باتوں کو اُجاگر کرے۔